23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنمل اسلام آباد میں سپرنگ فیسٹیول 21 سے 25 اپریل تک منعقد...

نمل اسلام آباد میں سپرنگ فیسٹیول 21 سے 25 اپریل تک منعقد ہو گا، ترجمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)اسلام آباد میں سپرنگ فیسٹیول 21 سے 25 اپریل تک منعقد ہو گا۔ جمعہ کو ترجمان نمل یونیورسٹی نے بتایا کہ خوشیوں، تخلیقی سرگرمیوں اور یگانگت سے بھرپور یہ ہفتہ پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی تہذیب، روایات اور ثقافت کو اُجاگر کرے گا۔ طلبہ اپنےعلاقوں کی ثقافتی ورثے اور اقدار کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔فیسٹیول میں انٹرنیشنل کلچرل سٹالز بھی لگائے جائیں گے جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ اپنے ممالک کی روایات، کھانے، ملبوسات اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

مقامی ذائقوں سے لے کر بین الاقوامی رنگوں تک یہ ایونٹ نمل کے کثیر الثقافتی ماحول کی عکاسی کرے گا۔تقریب کو بین الاقوامی رنگ اور وقار بخشنے کے لئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی کور کے ارکان اور کلچرل اتاشی بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔ تقریب میں طلبہ علاقائی موسیقی، لوک رقص، دلچسپ ڈراموں اور سٹیج پرفارمنسز سے محظوظ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ادب سے شغف رکھنے والوں کے لئے ایک پُرکشش کتاب میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں بیت بازی، تقریری مقابلے اور دیگر انڈور و آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جو اس رنگا رنگ ہفتے میں جوش و خروش کا مزید اضافہ کریں گی۔

- Advertisement -

سپرنگ فیسٹیول 2025 کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بین الثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور قومی و بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔یہ ایونٹ نوجوانوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے ثقافت، ادب، فنون لطیفہ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ یہ فیسٹیول ہر ذوق کے افراد کے لئے کچھ نہ کچھ پیش کرے گا ، چاہے وہ کھانے کے شوقین ہوں، فن سے لگاؤ رکھتے ہوں، یا ادب و ثقافت کے دلدادہ ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں