نمل پاکستانی یوتھ اوربین الاقوامی کمیونٹی کے مابین پل کا کردار ادا کر رہی ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال کا نمل میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بلاک کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال

89
احسن اقبال
جامع ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی رپورٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نمل مختلف زبانوں کی تعلیم کے ذریعے پاکستانی یوتھ اوربین الاقوامی کمیونٹی کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد ، ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نمل زبانوں کی تعلیم کے ذریعے سے پاکستانی یوتھ اوربین الاقوامی کمیونٹی کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اپنی حکومت کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، سکل ڈویلپمنٹ اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ترجیحات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے نمل کے قومی کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نمل زبانوں کی واحد درسگاہ ہے اور اسے بین الاقوامی اداروں کے علمی مواد کو دارالحکماء کی طرز پر اردو اور مقامی زبانوں میں تراجم شائع کرنا چاہئیں۔ قبل ازیں ریکٹر نمل نے معزز مہمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ نمل ریسرچ اور بزنس انکوبیشن میں ایکس کیٹیگری حاصل کر چکی ہے جس میں ریسرچ میں (ٹاپ25) اور بزنس انکوبیشن میں (ٹاپ 6) پوزیشن پر ہے۔