کابل۔ 25 جولائی (اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کاروائی 60عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،خوست میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،جوزجان میں عسکریت پسندوں نے نجی ٹیلی کام کمپنی این ٹی ایم کے چارمغوی کارکنوں کو رہا کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ننگرہارکے اضلاع آچین اورکوٹ میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کاروائی کی گئی،اس دوران داعش سے وابستہ 60عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔اس علاقہ میں افغان فورسز کی جانب سے آپریشن شاہین جاری ہیں جس میں اب تک سینکڑوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے