ایبٹ آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور نور الامین نے خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ کیا اور ریکارڈ و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے سیاحوں کو پانی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام وسائل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ریسکیو سروسز بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کر سکیں۔