23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںنو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین...

نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے ، بابر اعظم

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے ، دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ، ہفتہ کو دو روزہ سینیریو میچ کے پہلے دن کا کھیل ہوا ، اپنے ایک بیان میں سابق کپتان بابر اعظم نے کہا جو نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں ان کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، سابق کپتان نے شان مسعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے پاس آسٹریلیا میں کارکردگی دکھانے کا شاندار موقع ہے ، دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ،

ہفتہ کو شان مسعود الیون اور شاہین شاہ الیون کے مابین دو روزہ سینیریو میچ کے پہلے دن کا کھیل ہوا ، تربیتی کیمپ 28 نومبر تک جاری رہے گا، واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ ، دوسرا ٹیسٹ میں 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں