نواز شریف کو واپس لانا چاہیئے، پاکستان 4 سے 6 ماہ میں ایکسرے اور ڈائلایسز مشینیں تیار کرے گا، وٹس ایپ پرائیویس پالیسی بارےقانون کا مسودہ جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا ، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

83

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے نواز شریف کو واپس لانا چاہیئےاور اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے نواز شریف باہر کیسے گئے۔بدھ کو یہاں قائد اعظم یونیورسٹی میں پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)وال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وٹس ایپ پالیسی کے حوالے سے قانون کے لئے ہم نے اپنا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جلد کابینہ کو بھیجا جائے گا۔اگلے 4 سے 6 ماہ میں پاکستان ایکسرے اور ڈائلایسز مشینیں تیار کرلیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہیت تبدیل کردی ہے ، پاکستان 4 سے 6 ماہ میں ایکسرے اور ڈائلایسز مشینیں تیار کرے گا۔ا ہوں نے کہا کہ ملکی ٹرانسپورٹ کی بجلی پر منتقلی کی غرض سے4 وہیلر الیکٹرک وہیکل پالیسی لارہے ہیں جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جامعات کا قوموں کی ترقی اور عروج میں میں اہم کردار ہے،دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لائی ہیں ،امریکہ میں یونیورسٹی کے ذریعے ہی تبدیلی آئی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کوشش ہے کہ سرکاری سکولوں کو سب سے بڑی اسکالرشپ دے سکیں۔اس سال کوشش ہوگی کہ ہم اپنے سرکاری سکولز کو نویں سے بارویں تک سکالرشپ دیں۔میٹرک میں ٹاپ کرنے والوں کو دس ہزار انٹر میں ٹاپ کرنے والوں کو 12 ہزار سکالرشپ دیں گے جبکہ ریاضی میں ٹاپ کرنے والوں کو الگ سے سکالرشپس دی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہورہا ہے،ہم پہلے تھرمامیٹر نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر ز بنارہے ہیں۔وٹس ایپ پرائیویس پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرائویسی کے قانون سے متعلق اپنا ڈرافٹ بنا لیا ہے جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔سیاست پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہااپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں ہے پاکستان کے باشعور عوام نے ان سےکہیں بھی تعاون نہیں کیا یہ سارے ابو بچاؤ آپریشن لے کر چل رہے تھے جو ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیئے ان کاکہنا تھا اس بات کی انکوائری کرنی چاہیئے کہ نواز شریف فراڈ کر کے باہر کیسے گئے۔