نواز شریف کی تقریر کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ملک میں میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے،چوہدری فواد حسین

69
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ملک میں میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے۔ اتوار کو آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ابو بچاو¿ مہم کی اور قسط فلاپ،میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو گا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی، کہتے ہیں تینتیس سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے۔