روم۔14مئی (اے پی پی):عالمی نمبر ایک سرب ٹینس اسٹار نواک جوکووچ جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے گریگور دمتروف کو شکست دی ، اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ،
گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، ایک اور میچ میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے ہم وطن حریف میٹیو آرنلڈ کے خلاف بآسانی 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔