نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“….یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

186
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی نوجوانوں کو مستقبل کا معمار بنانے اور انہیں ترقی سے ہمکنار کرنے کے وژن پر پھر سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، علم سے محبت کرنے والے نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آج پھر سے اس دعا کے ساتھ آغاز ہو رہا ہے کہ ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی، تعلیم، ہنر سے آراستہ کرنے، روزگار، کاروبار کے لئے سرمایہ فراہم کرنے

صحت مند بنانے کے لئے کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کی روشنی ہے جو اس سیاہ سوچ کو مٹائے گی جو نوجوانوں کو مر جانے، مار دینے، جلانے کی طرف اکساتی ہے، اپنے مذموم عزائم کے لئے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کی بجائے پٹرول بم، بندوق، غلیل، پتھر اور ڈنڈے تھماتی ہے، عمارتوں، قومی اداروں پر حملے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کراتی ہے، ان کے خلاف غلیظ مہم چلاتی ہے اور نوجوانوں کو اپنے مذموم ایجنڈے کا ایندھن بناتی ہے۔