23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوجوانوں کو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے...

نوجوانوں کو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

- Advertisement -

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے کردار و عمل سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بم کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے ملک ایٹمی طاقت بنا، صرف ڈگری کافی نہیں، نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 23ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جیسے ادارے پاکستان کا چہرہ ہیں انہیں مزید بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال اور دیگر بڑی بڑی ہستیوں نے اس ادارے سے تعلیم حاصل کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ نے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکستان کے لئے فخر کا باعث بنے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان کے علاوہ جی سی یونیورسٹی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ادارے کو مزید بلند کرنا ہے۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کا دن آپ کی زندگی کا ایک یاد گار لمحہ ہے ۔ یہ وقت ہے کہ آپ اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں ،اپنی محنت پر غور کریں اور آنے والے مواقع اور چیلنجز کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم ادارے سے حاصل کردہ علم، مہارت اور اقدار کے ساتھ آپ معاشرے اور انسانیت کے لئے بامعنی کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی کامیابی کا اصل معیار ذاتی مفاد نہیں بلکہ دوسروں کی بھلائی میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار دا کرنا ہے۔کانووکیشن میں 3078طلبا و طالبات کو میڈلز، رول آف آنر اور ڈگریاں دی گئیں 86سکالرز کو پی ایچ ڈی جبکہ 735طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔

دوسرے دن کے سیشن میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر طلبا و طالبات کو میڈلز اور رول آف آنر سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ہمراہ طلبا کو میڈلز دئیے۔۔قبل ازیں، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ادارے کا سپاسنامہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن سے جی سی یو میں بڑی تعداد میں طلبا پنجاب گورنمنٹ اور جی اینڈومینٹ فنڈ کے اسکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں