نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مؤثر کردار سے ہمارا ملک شاندار انداز میں ترقی کی منازل حاصل کرسکتا ہے، مراد علی شاہ

135

کراچی۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ12 اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مؤثر کردار سے ہمارا ملک شاندار انداز میں ترقی کی منازل حاصل کرسکتا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک خاص طور پر سندھ کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں،نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر قیادت ملک بھر میں پیپلز پارٹی خوشحالی لائے گی۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،سندھ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور صلاحیت بڑھانے کیلئے بیشتر اقدامات کئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی سے ان کے خاندان، سماج اور ملک کا نام روشن ہوگا، سندھ کے نوجوان کو معاشی خود مختاری اور مستحکم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔