26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ، یامین قتل کیس میں ملوث تیرہ افراد کے خلاف...

نوشہرہ ورکاں ، یامین قتل کیس میں ملوث تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ،متعدد کو حراست میں لے لیا گیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں۔ 29 اگست (اے پی پی):تتلے عالی موضع کوٹلی اروڑا میں سکول جاتی طالبات کو پریشان کرنے سے منع کرنے پر ایک شخص یامین کو قتل اور امجد علی کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں دو نا معلوم ملزمان سمیت تیرہ افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزمان دلاور خرم انکے والد محمد لطیف،سیف آللہ عرف لبھا،ٹاقب،انکے والد محمد افضل ،اشرف،خادم ،خالد ،عامر،قاص ۔انکے والد محمد حسین ساکن جلو موڑ اور دو نامعلوم ملزمان نے باہم مشورہ فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او محمد ریاض گوندل کا کہنا ہے کہ تمام سفاک ملزمان جلد سلاخوں کے اندر ہونگے اور متاثرہ فیملیز کو انصاف ملتا دکھائی دے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں