- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ، دوران گشت اور خفیہ اطلاع پر کارروائی میں متعدد منشیات فروش گرفتار محلہ باٹھ کے رہائشی ابو سفیان سے دوران گشت تلاشی پر 1580 گرام چرس برآمد ہوئی، مین بازار کے علی حسن سے 1520 گرام چرس جبکہ متہ ورکاں کے سرفراز احمد سے خفیہ اطلاع پر 1360 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جب وہ نوکھر چوک پر گاہک کو سپلائی کرنے کے لیے کھڑا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں عمران نسیم بٹ نے کہا کہ منشیات فروشی ایک ناسور ہے، جس کے خاتمے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- Advertisement -