نوشہرہ ورکاں ،وزیراعلی پنجاب کی اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ آمد

85

نوشہرہ ورکاں۔25 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ اندرون شہر پہنچ گئیں اورجی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے خراداں رادان بازار، دیگاں والا بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے کئے ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا رہے۔ ایک دوکاندار نے اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی محسوس کی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی ، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔