نوشہرہ ورکاں مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کے زیر انتظام فری آئی میڈیکل کیمپ

161

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کے زیر انتظام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں 80مریضوں کا فری طبی معائنہ کر کے انھیں مرسی فاؤنڈیشن کی جانب سےفری میڈیسن دی گئی ۔معروف آئی سپشلسٹ ڈاکٹر زبیر رسول چیمہ چیف کنسلٹنٹ اور ڈاکٹر طلحہ زبیر چیمہ نے مریضوں کا چیک اپ کر کے انھیں مفت ادویات دیں ۔

مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کے سرپرست اعلیٰ حاجی میاں خلیل احمد ،نے کیمپ کی نگرانی کی اور اس موقع پر مرسی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نےبانی مرسی فاؤنڈیشن عمر دراز کالیا کے خدمت خلق کے منشور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا