14.9 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں میں پنجاب کالج اور QDPSسکول کا قیام معیاری تعلیمی اداروں...

نوشہرہ ورکاں میں پنجاب کالج اور QDPSسکول کا قیام معیاری تعلیمی اداروں کی نسبت سے ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیرزادہ

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 26 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے پنجاب کالج شاخ نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر کالج چوہدری عظمت علی ملہی پرنسپل علی وسیم طور، ایڈمن احمد چٹھہ اور دیگر سٹاف نے انکا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے کالج کے تعلیمی شعبہ جات کا وزٹ کیا طلباء سے ملے ،طلباء کی تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے کے لیے پنجاب کالج انتظامیہ نے بہترین ماحول کے ساتھ آئی ٹی ، فزکس،کیمسٹری ،اور بیالوجی کے پریکٹیکل کے لیے بنائی گئی لیپز کا وزٹ کیا اور جدید خطوط پر بنائی گئی لیپز کی تعریف کی اور قابل ترین سٹاف کے ایک رکن سے مفصل سوال جواب کی نشست کی اور نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ ترین علاقہ میں پنجاب کالج کے قیام کو تعلیمی سر گرمیوں کے لیے بہترین ادارہ قرار دیا

- Advertisement -

اس موقع ڈائریکٹر کالج چوہدری عظمت علی ملہی نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ کو سوینیر کا تحفہ دیا اور پنجاب کالج کی طرف سے کیو ڈی پی ایس سکول نوشہرہ ورکاں کے نویں ، دسویں، کلاس کے طلباء کے لیے لیپز میں پریکٹیکل کی سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں