نوشہرہ ورکاں ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں، حافظ آباد روڈ پرایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی عمر تقریبا پچاس سال ہے جو بظاہر موٹرسائیکل سے گرنے کی وجہ سے چہرے اور سر کی چوٹوں سے جاں بحق ہوا۔
اطلاع پا کر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔