نوشہرہ ورکاں ۔ 06 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران دو دوکانیں سیل کر دیں۔
یونی کونسل نوکھر اڈہ کے ارد گرد قائم جاوید ،اصغر ،یاسر ،سعد ، سعدالحسن اور عبد الرحمان ،کیغیر قانونی ایجنسیز سے آٹھ مشینیں قبضہ میں لیکر دو دوکانیں سیل کر دی گئیں ہیں اور دو افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے متعلقہ تھانہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔
اے سی نوشہرہ ورکاں نے مختلف پمپز کےاین او سی، اور "کے” فارم چیک کئے اور مقدار اور مقررہ شرح کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ خلاف ورزی پر تین پٹرول پمپس کو بھی سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کا کہنا ہے کہ کارروائی بلا امتیاز ہو گی اور کسی بھی کام میں غریب کا حق غصب نہیں ہو گا ۔