21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں، ٹرالےاور موٹر سائیکل میں ٹکر ،معمر خاتون جاں بحق

نوشہرہ ورکاں، ٹرالےاور موٹر سائیکل میں ٹکر ،معمر خاتون جاں بحق

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں ٹرالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک عورت جاںبحق اور اسکا شوہر زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق آباد چامکے کا رہائشی طارق نامی شخص اپنی بائیک اپنی بیوی کے ساتھ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں لنج ورکاں جارہا تھا کہ کڑیال کلاں کے مقام پر اس کا بائیک ٹرالے سے ٹکرا گیا جسکی وجہ سے طارق کی 50 سالہ بیوی زاہدہ بی بی موقع پر ہی جانبحق ہو گئی جبکہ طارق شدید زخمی ہو گیا ۔

- Advertisement -

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم بروقت پہنچی زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جبکہ ٹرالا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں