23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںنوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں 30 کروڑ روپے کی لاگت...

نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 18 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم نے اندرون شہر ماڈل ٹائون اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔

جن پر فوری کام شروع کیا جائے گا اور بیشتر منصوبوں پر کام 30 جون سے پہلے مکمل کرلیا جائےگا، جس سے ماڈل ٹائون اور اس کے گردونواح کے علاقہ جات محلہ ریتانوالہ، دھلے، شریف پورہ، کوٹ بھلہ ، گوندلانوالہ روڈ کے ہزاروں مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے سہولیات میسر آئیں گی، ماڈل ٹاؤن میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں ۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم اور سابق ایم پی اے توفیق احمد بٹ خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے ڈائریکٹرز و دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

اجلاس میں جی ڈی اے کے تحت تمام ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا، اجلاس میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ماڈل ٹاؤن کی سات بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ان میں لیڈیز پارک تا گوندلانوالہ روڈ، جناح ہسپتال تا گوندلانوالہ روڈ، علی پور روڈ گوندلانوالہ روڈ سے ماڈل ٹاؤن تک ، جامع مسجد ابراہیم روڈ سے ہائوس 354 اے تک، جامعہ البنات روڈ، گورنمنٹ جامع ہائی سکول روڈ اور گول پارک روڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ سات کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مین لنک جی ٹی روڈ سے مین ڈرین شیخوپورہ روڈ تک نکاسی آب اور سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، شہر کے اہم تجارتی و کاروباری مرکز ٹرسٹ پلازہ کی سڑکوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن کےلئے سات کروڑ 65 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں