18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںنوشہرہ ورکاں،موٹر سائیکلوں کے تین حادثات، دو افراد جاں بحق ،آٹھ شدید...

نوشہرہ ورکاں،موٹر سائیکلوں کے تین حادثات، دو افراد جاں بحق ،آٹھ شدید زخمی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 01 اپریل (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواح میں موٹرسائیکلوں کے تین حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق علاقہ تھانہ تتلے عالی میں عید کے روز نوشہرہ ورکاں تتلے عالی روڈ پر ماڑی بھنڈراں کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک نوجوان 16 سالہ ناصر موقع پر جاں بحق جبکہ تین نوجوان 15 سالہ مستقیم ، 16 سالہ مبشر 17 سالہ نعیم احمد شدید زخمی ہو گئے۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 نے متوفی اور تین زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہے ،حادثہ دونوں موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ بڈھا گورائیہ اور کوٹ نثار شاہ کے قریب دو حادثات میں 4موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 5نوجوان حسن علی ،طیب وغیرہ زخمی ہو گئے جبکہ ایک نوجوان 20 سالہ محمد عثمان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

زخمیوں کو نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577688

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں