نومئی کے ذمہ داروں کو سزائیں قانون کی بالادستی کا واضح پیغام ہیں ، بیرسٹر عقیل ملک

73
حکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر ہے، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم رکھنے کا فیصلہ کن اقدام! نومئی کے ذمہ داروں کو سزائیں قانون کی بالادستی کا واضح پیغام ہیں، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

جمعرات کو بیرسٹر عقیل ملک نے نو مئی سانحہ کے مجرموں کی سزائوں پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ نو مئی کے مجرموں کو سزائیں قوم کے اعتماد کا مظہر ہیں، ملزمان کو دی گئی سزائیں ثابت کرتی ہیں کہ انصاف کے راستے میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں،ریاست کا عزم اٹل ہے۔