نومئی کے واقعات میں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم دوبارہ عائد کرنے کی ہدایت

87

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے واقعات میں عسکری ٹاور پر حملہ سمیت چھ مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم دوبارہ عائد کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جاکر کیسز کی سماعت کی دوران سماعت برضمانت ملزمان معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی حاضری مکمل کی گئی۔عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب ملزمان پر مقدمات میں دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی، تھانہ شادمان جلائو گھیرائو ،راحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرائو سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی ۔