نومبر کے آخر تک تمام ٹی ڈی پیز کی واپسی کاسلسلہ مکمل ہوجائیگا

137

پشاور۔24ستمبر (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹامیں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے سمیت ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی وبحالی ،ان علاقوں کی آباد کاری اور خاص طورپر تعلیم ، صحت اورانفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہےں، فاٹا میں تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور نومبر کے آخر تک تمام ٹی ڈی پیز کی واپسی کاسلسلہ مکمل ہو جائیگا‘ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی ہدایت پر قبائلی عوام کی مرضی اور مشاورت سے فاٹا میںاصلاحات لارہے ہیں‘