23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںنوویک جوکووچ آرام کی غرض سے ٹورنٹو میں نیشنل بینک اوپن ...

نوویک جوکووچ آرام کی غرض سے ٹورنٹو میں نیشنل بینک اوپن ٹینس ایونٹ سے دستبردار

- Advertisement -

اوٹاوا۔25جولائی (اے پی پی): ٹینس کینیڈا (ٹی سی )نے اعلان کیا ہے کہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ تھکاوٹ کی وجہ سے ٹورنٹو میں آئندہ ماہ شیڈول نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست کے بعد 36 سالہ سربین سٹار گزشتہ ہفتے ریکارڈ 24 ویں گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل سے محروم رہے۔

نوویک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کینیڈا میں کھیل کر خوب لطف اٹھایا ہے لیکن میں اپنی ٹیم کے ساتھ بات کرنے کے بعدیہ فیصلہ کیا ہے کہ ابھی مجھے آرام کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے کو سمجھنے کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کارل ہیل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

- Advertisement -

مجھے قوی امید ہے کہ میں آئندہ سالوں میں کینیڈا اور ٹورنٹو کھیلنے کے لئے آئوں گا تاکہ وہاں کے شائقین ٹینس کے سامنے کھیل سکوں۔نوویک جوکووچ کے 5 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد امریکہ کے کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس اب مین ڈرا میں شامل ہوں گے ۔کرسٹوفر یوبینکس ومبلڈن اوپن ٹینس کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=376001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں