نوکر شاہی کا عوام سے فاصلہ رکھنے کا نوآبادیاتی رویہ ختم کرنا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

67

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوان افسران سے بڑی امید رکھتے ہیں، نوکر شاہی کا عوام سے فاصلہ رکھنے کانوآبادیاتی رویہ ختم کرنا ہے اور اپنے دروازے ان کے لیے کھلے رکھنے ہوں گے جوہم سے خدمت کی امید رکھتے ہیں۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے یہ کام آسان بنا دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تاریخ اور خلفائے راشدین کے اصولوں کی تقلید کی جائے۔