شیخوپورہ۔ 01 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے تقاریب اور آگاہی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ میاں نذیر احمد و دیگر ضلعی افسران، پاکستان ورکرز فیڈریشن، آزاد اتحاد یونین سی بی اے میونسپل کارپوریشن اور مزدور تنظیموں کے عہدیداران اور نمائندگان نے لیبر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقاریب اور آگاہی ریلیوں میں شرکت کی۔انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقاریب میں شکاگو کے مزدور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈے منانے کا مقصد پاکستان کے محنت کش طبقے کو منظم کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590887