نگران حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرخزانہ

146
شمشاد اختر

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر برائے خزانہ شمشاداختر نے کہا ہےکہ نگران حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جمعرات کو ایس او ایز پالیسیز کے حوالے سے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ نگران حکومت آخری حدتک معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہےاور جن کمپنیوں کے مسائل ہیں ان کو بہتر بنایاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل نقصانات کے ازالے کے لئے وزارت خزانہ مدد کرے گی۔ ایس او ایز کے حوالے سے وزارت خزانہ باریک بینی سے غور کررہی ہے۔2020 میں ایس او ایز کے نقصانات 500 ارب روپے تھے ۔ حکومت اداروں کو آپریشنل اقدامات کے ذریعے ان کی کارکردگی کو بہتر بنا رہی ہے۔