23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی گنگارام ہسپتال آمد، میٹروبس...

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی گنگارام ہسپتال آمد، میٹروبس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی

- Advertisement -

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم میٹروبس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچ گئے اور زخمیو ں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، قائم مقام ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میٹروبس کو جنازگاہ مزنگ سٹاپ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثہ کے نتیجہ میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دس میں سے سات زخمیوں کو گنگارام ہسپتال لایا گیا ہے۔ گنگارام ہسپتال میں لائے گئے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایاکہ گنگارام ہسپتال میں تمام مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ جاری ہے۔ گنگارام ہسپتال میں میٹروبس کے حادثہ میں شمائلہ، حنا، نایاب، نزہت، زاہرہ، مہک اور حاجرہ مریضہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے حادثہ کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

میٹروبس حادثہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں گی۔واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ بظاہر واقعہ میں بس ڈرائیور کی غفلت سامنے آ رہی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں سینئر پروفیسرز کی ٹیم میٹروبس حادثہ کے مریضوں کا علاج کر رہی ہے۔ میٹروبس حادثات روکنے کیلئے بھی سدباب کریں گے۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام مریضوں کو مکمل صحت عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں