نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا تاجر نصیب اللہ اچکزئی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار

129
information minister, Balochistan
information minister, Balochistan

کوئٹہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ممتاز تاجر نصیب اللہ اچکزئی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان، پولیس اہلکار و دیگر حکام کو مبارکباد دی ہے۔نصیب اللہ اچکزئی کو ائیرپورٹ تھانہ پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے جو گزشتہ دنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے تاجر برادری بھی خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں نصیب اللّٰہ اچکزئی کی بازیابی پر تمام متعلقہ حکام سمیت تاجر برادری اور نصیب اللّٰہ اچکزئی کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس فورس کے احسن کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔