قومی خبریں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا چین میں زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کی طرف Hafiz Sharif - منگل, 19 دسمبر 2023, 10:40 صبح 175 FacebookTwitterPinterestWhatsApp Caretaker Prime Minister اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے صوبہ گانسو میں آنے والے زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں چینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔