23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیر اعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے...

نگران وزیر اعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک، وفاق اور صوبے میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے ۔نگران وزیر اعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر بدھ کے روز دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان کے نگران وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں اور بچیوں کو ہنرمند بنانے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی واضح مثال آج جامع بلوچستان میں ہونیوالی تقریب میں بچوں اور بچیوں کو اسناد سے نوازنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ ہونہار بچوں اور بچیوں کو صرف سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ ہنر حاصل کرنیوالے بچوں اور بچیوں کو حکومتی تعاون سے بیرونی ممالک، ملک کے دیگر شہروں اور بلوچستان میں ملازمت فراہم کرنے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے اور صوبے کی ترقیاتی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے بلوچستان کے بچوں اور بچیوں کی تعریف کرنے پر نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عنقریب اسلام آباد کا دورہ کرکے نوجوانوں کو مزید ہنر مند بنانے کےلئے مزید پروجیکٹس کےلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے اور ہنر حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی ملازمتوں کےلئے ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے بلوچستان کے نگران وزیر خزانہ امجد رشید کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں