نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود کی منی ٰمیں ملاقات

123
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

مکۃ المکرمہ۔27جون (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود نے منی ٰمیں ملاقات کی۔ منگل کو ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاکستانی حجاج سے متعلق گفتگو کی۔وفاقی وزیر طلحہٰ محمود اور وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ حج مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس دن کا انتظار کرتے ہے۔ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہیں۔وفاقی وزیر طلحہٰ محمود نے کہا کہ حجاج کے مسائل کے حل کیلئے عوام میں موجود ہوں۔پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔