کوئٹہ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بدھ کو یہاں سابق سینیٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی، صوبائی مشیر آبپاشی میر دانش لانگو ، سید اسد شاہ، ایگریکلچر ریسرچ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ندیم صادق ، ریٹائرڈ پولیس افسر سردار زادہ میر گل خان ساسولی ، میر سیف اللہ ساسولی سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔