نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

188
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پشاور۔ 13 نومبر (اے پی پی):نو تعینات نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے نگران وزیر اعلی کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے دفتر میں عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔نگران وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور بارے میں بریفنگ دی گئی۔