اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی اور چین کے عوام کو چین کے قومی دن پر مبارکباددی ہے۔
اتوار کو ایکس(ٹویٹر)پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہم عظیم چینی قوم کو عظیم تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کو عظیم بلندیوں تک پہنچائیں گے۔