اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (منگل )کوکوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم اس دورے میں صوبہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے بلوچستان اپیکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم بلوچستان کی نگران صوبائی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔