- Advertisement -
کویت۔29نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دو روزہ سرکاری دورہ کویت مکمل کرکے اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے اٹھائیسیویں اجلاس (کاپ 28) میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت کے وزیر بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد،کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415105
- Advertisement -