نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی

203
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ پیر کو یہاں سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم نامزدگی کے بعد غیرجانبداری کے اپنے اصولی موقف کے تحت سینیٹ کی نشست سے استعفی ٰ دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت 14 اگست 2023 سے سینیٹ میں یہ نشست خالی ہوگئی ہے۔