نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے زاراالرٹ موبائل ایپ کااجرا کردیا

375

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے زاراالرٹ موبائل ایپ کااجرا کردیا۔ نگران وزیراعظم نے پیر کو یہاں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ (زیڈ اے آر آر اے ) موبائل ایپ کااجراکیا جس کے ذریعے گمشدہ بچوں کی فوری بازیابی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

اس سال وزارت انسانی حقوق بچوں کا عالمی دن اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ ہمارے بچوں کی ہر طرح سے حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔ دنیابھر میں 20 نومبر کو عالمی یوم اطفال منایا جاتاہے جس میں اس بات کا اعادہ کیاجاتاہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کو ایک محفوظ ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔