33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران وزیراعلی محسن نقوی کا سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی...

نگران وزیراعلی محسن نقوی کا سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ، سینٹر پوائنٹ انڈر پاس پراجیکٹ کا معائنہ

- Advertisement -

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی محسن نقوی نے منگل کے روز یہاں سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سینٹر پوائنٹ انڈر پاس پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ سی بی ڈی حکام نے وزیراعلی محسن نقوی کو لاہور کے جدید ترین انڈرپاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر پوائنٹ انڈر پاس میں ڈرائیونگ کے لئے موزوں سافٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں۔جدید ترین سافٹ لائٹس پہلی دفعہ لاہور کے کسی انڈر پاس میں استعمال کی گئی ہیں۔

وزیراعلی محسن نقوی نے والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کے آغاز کا جائزہ لیا۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر پوائنٹ تک والٹن اوورہیڈ برج تک سڑک کا ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور15ستمبر تک اسفالٹ کر دیا جائے گا۔سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہو گا۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک پراجیکٹ لاہور کا سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہو گا۔گھوڑا چوک اور اے ڈی اے نالہ پراجیکٹ بھی مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سینٹر پوائنٹ تا والٹن روڈ پر بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،ایم ڈی واسا،چیف انجینئر ایل ڈی اے،سی بی ڈی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر کنسٹریکشن اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں