نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرتقسیم کئے

53

ملتان۔ 12 ستمبر (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے دورہ ملتان کے دوران پولیس شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور32پولیس شہدا کے لواحقین میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے ۔ سرکٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے شہدا کی فیملیز سے پلاٹ کی پوزیشن فیس اورٹرانسفرفیس وصول نہ کرنے کابھی اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔ہماری سرحدوں اور ہمارے گھروں کی حفاظت کرنے والے شہدا ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کے حوالے سے پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کی بیخ کنی کے لئے بڑی دلیری کا مظاہرہ کیا۔\932