نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کی نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفون پر گفتگو، نگران وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ

187
مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو ٹیلیفون کیا اور انہیں نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے مقتول صحافی جان محمد مہر کے کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو بتایا کہ مقتول صحافی کیس میں پیش رفت جاری ہے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مرتضیٰ سولنگی کو نگران وفاقی وزیر بننےپرمبارک بھی دی۔