نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت عباس کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

103
Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت عباس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے شفقت عباس اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔