نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ

115
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ ”دی اکانومسٹ“ میں شائع ہونے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ ”دی اکانومسٹ“ میں شائع ہونے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

کوئٹہ ۔8دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) بلوچستان کا دورہ کیا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی، سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران نے افسران کے ہمراہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈی جی پی آر انفارمیشن سیل سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حکومتی پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ کے اہم کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈی جی پی آر بلوچستان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی، سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈی جی پی آر بلوچستان محمد نور کھیتران نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتصیٰ سولنگی کو شیلڈز بھی پیش کیں۔