21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد سے پاکستان میں متحدہ...

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ متحده عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے نجکاری ڈویژن میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کو ایک شاندار کامیاب دورہ قرار دیتے ہوئے شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے بتایا کہ ان کی حکومت حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمت ناموں پر تیزی سے عمل درآمد کی طرف بڑھنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہو سکے۔

- Advertisement -

سفیر نے معیشت اور سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنے کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر سفیر اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ فواد حسن فواد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو پاکستان میں جاری نجکاری کے عمل اور مستقبل قریب میں پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418893

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں