نگران وفاقی وزیر خزانہ و ریوینیو اور اقتصادی امور کی دورہ مراکش کے دوران مراکش کے وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات

108
نگران وفاقی وزیر خزانہ و ریوینیو اور اقتصادی امور کی دورہ مراکش کے دوران مراکش کے وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر خزانہ و ریوینیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے دورہ مراکش کے دوران مراکش کے وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات کی ۔

ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ و ریوینیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے دورہ مراکش کے دوران اپنے ہم منصب وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ شراکتداری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔