نگران وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر”آٹومیشن آف پوسٹ آفسز” کا کام شروع کر دیا گیا

105
Pakistan Post
Pakistan Post

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ کی ہدایت پر "آٹومیشن آف پوسٹ آفسز” کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے، اس پروجیکٹ کیلئے کورین ایگزم بینک کی جانب سے انتہائی آسان شرائط پر مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ ملک بھر کے پوسٹ آفسز میں خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دے گا۔

پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پراجیکٹ کا دائرہ پاکستان پوسٹ کے عملے کی مکمل تربیت کے علاوہ آئی ٹی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی تمام اقسام کی فراہمی کا احاطہ کرتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات اور اعلیٰ انتظامیہ پر امید ہیں کہ یہ منصوبہ عوام کو پوسٹ آفسز میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ یہ منصوبہ 31 مئی 2024 تک شروع کیا جائے گا۔ نگران وفاقی وزیر نے جنوبی کوریا کے ایگزم بینک کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک-جنوبی کوریا کے بے مثال تعلقات کو دونوں ممالک یکساں طور پر پسند کرتے ہیں۔