
کوئٹہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کےنگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بی آر ایس پی کوئٹہ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل بلوچستان پروگرام میں نوجوانوں کی ٹریننگ اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی ، نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بی آر ایس پی آفس کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں بی آر ایس پی کے سربراہ عبدالرشید اور دیگر نے انکا استقبال کیا ۔اس موقع پر جان اچکزئی کو بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف پروگرامز بارے بریفنگ دی گئی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک نئے بلوچستان ڈیجیٹیل یوتھ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے اس نئی اسکیم سے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایک ڈیجیٹل لیب بنائی جارہی ہے ایک لیب پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آئے گی چین کا سفارتخانہ ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لئے فنڈنگ کریگا سب سے پہلے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈیجیٹل لیب بنائی جائے گی ۔اس کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں مرحلہ وار لیبز بنائی جائیں گی ، جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو محکمہ اطلاعات اور آئی ٹی کی جانب سے 500 اسکالرشپس دی جا رہی ہیں بلوچستان میں آئی ٹی سیکٹر پر دیگر ممالک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں
اس حوالے سے چائنیز حکومت نے 3 لاکھ آرایم بی آفر کی ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی ہر یونیورسٹی سے 200 طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں جس ضلع میں یونیورسٹی نہیں وہاں کالج کے طلبا کو سکا لر شپس کے لئے منتخب کیا جائے گا چائنیز حکومت کی جانب سے ہمیں گرانٹ دی جارہی ہے جو خوش آئند اقدام ہے ہماری حکومت کی کوشش ے کہ ہم ہر ماہ 4 ورکشاپ کرائیں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کراکر سوشل میڈیا سے واقفیت اور ان کی صلاحیتوں کو ابھارکر ان کے مستقبل کو سنوارنے اور بہتر بنانے کے لئے عملی کوششیں کی جارہی ہیں بلوچستان کے طلبا تعلیمی اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کسی سے پیچھے نہیں رہینگے۔