نگراں وزیر توانائی محمد علی کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات

158
ڈسکوز کی جولائی اگست کی اوور بلنگ پر نیپرا رپورٹ کے معاملے پر آزاد کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے آ ئے گی، وزیر توانائی محمد علی
ڈسکوز کی جولائی اگست کی اوور بلنگ پر نیپرا رپورٹ کے معاملے پر آزاد کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے آ ئے گی، وزیر توانائی محمد علی

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی نے وزارت توانائی (پاور ڈویژن )میں ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان خواجہ آفتاب احمدکی سربراہی میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بہتر ریکوری کے لیے ڈسکوز کے موثر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت توانائی ( پاور ڈویژن ) کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں لائن لاسز میں بہتری اور بہتر ترسیل کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دنیا بھر میں مختلف رجحانات کا تجزیہ کیا گیا۔

نگراں وزیر توانائی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ملاقات میں بہتر ماڈل والے ممالک کے رجحانات پر بات چیت کی گئی۔بہتر ریکوری کے حوالے سے ہندوستان اور برازیل کے ماڈل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے مستقبل میں اصلاحات اور ڈسکوز کے موثر کام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔